ابنا: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں 17مئی کو پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت پانچ غیرملکی ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے حکومت بلوچستان نے 20مئی کواس واقعہ کی تحقیقات کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں ٹریبونل قائم کیا تھا جس نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی اس ٹربیونل نے 31مئی کو باقاعدہ کاروائی کا آغاز کیا ٹریبونل کے سامنے 28گواہوں نے اپنے بیانات قم بند کرائے جبکہ ٹریبونل نے اس واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے ویوڈز اور تصاویر بھی حاصل کیں۔ٹریبونل نے خروٹ آباد کے خیزی چوک میں جائے واقعہ کا بھی دورہ کیا۔ ٹریبونل نے سانحہ خروٹ آباد کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرلی تھی اور آج حکومت بلوچستان کو پیش کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز